۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
خواہر شہر بانو کاظمی

حوزہ/ جناب خدیجہ کی رحلت کو بیان کرتے ہو کے کہا کہ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا نے پیغمبر اسلام کے ساتھ پچیس سال زندگی گزاری اور اسلام و مسلمین کی فلاح کے لیے پیغمبر اسلام کی پیروی اور اطاعت کرتے ہوئے اس دار فانی کو وداع کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوگئی ،آپ کی رحلت پیغمبر اسلام کے لیے بہت گہرا صدمہ تھا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسنہ اسلام ،ملیکۃ العرب جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا کی رحلت کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ۔ جس سے خواہر شہر با نو کا ظمی صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا جناب خدیجہ وہ خوش قسمت،با عظمت و با فضیلت خاتون ہیں جن کا ثانی کوئی نہیں ۔خدا وند متعال نے جنا ب خدیجہ سلام اللہ علیہا کو وہ مقا م مرتبہ عطا کیا جس کا ادراک کرنا نا ممکن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناب ب خدیجہ سلام اللہ علیہا تاریخ میں ایک مرکزی حثیت رکھتی ہیں ۔ جہالت کے اس دور میں بھی جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا کا مد مقابل کوئی نا تھا ۔ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا کے اندر وہ کمالات ، عظمتیں اور فضیلتیں موجود تھیں جو کسی کامل انسان کے لیے ضروری ہیں ۔

مزید تفصیلات کے مطابق خواہر شہر بانو کاظمی صاحبہ نے کہا کہ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا تمام عالم کی خواتین کے لیے نمونہ عمل ہیں ۔جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا حسن سیرت، اعلی اخلاق اور بلند کردار کی وجہ سے طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب خدیجہ ایک تاریخی شخصیت ہیں کہ اس وقت کے دور جہالت میں بھی آپ تمام مکارم اخلاق ، صفات حمیدہ اور اعلی انسانی اقدار کی مالک تھیں ۔

جناب خدیجہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا نے اپنی تما م تر دولت کو اسلام کی راہ میں خرچ کیا۔ آپ عرب کی مالدار خاتون ہو نے کے ساتھ ساتھ علم ۔ایما ن و فضل میں بھی نمایاں مقام و مرتبہ رکھتی تھیں ۔یہ تاریخ کا معجزہ ہے کہ دور جہالت میں بھی آپ کو طاہرہ اور سیدۃ قریش کے نام سے جا نا جا تا تھا ۔

مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا کا انتخاب خدا نے اسی لیے کیا تھا کیونکہ ان کے بغیر اسلام کی تبلیغ مشکل تھی ۔کیونکہ جناب خدیجہ پیغمبر اسلام کے لیے غمگسار، اور معاون و مددگار تھیں ۔

جناب خدیجہ کی رحلت کو بیان کرتے ہو کے کہا کہ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا نے پیغمبر اسلام کے ساتھ پچیس سال زندگی گزاری اور اسلام و مسلمین کی فلاح کے لیے پیغمبر اسلام کی پیروی اور اطاعت کرتے ہوئے اس دار فانی کو وداع کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوگئی ،آپ کی رحلت پیغمبر اسلام کے لیے بہت گہرا صدمہ تھا ۔

مجلس عزا کے اختتام پر نوحہ خوانی کی گئی اور دعا امام زمانہ سے اس مجلس کا اختتام کیا گیا ۔

اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں جناب خدیجہ (س) کا بے مثل تعاون و ایثار ہے جس کی بدولت دین اسلام تیزی سے رائج ہوا: خواہر شہر بانو کاظمی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .